وفاقی وزیر قانون جناب اعظم نذیر تارڑ

آج مورخہ 21جون 2024 کو پشاور بار ایسوسی

آج مورخہ 21جون 2024 کو پشاور بار ایسوسی ایشن کے صدر جناب امجد علی خان مروت ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری اظہار اللہ ایڈوکیٹ، جائنٹ سیکرٹری محمد اسحاق ایڈوکیٹ اور سیکرٹری فنانس محمد سہیل حیدرزئی ایڈوکیٹ نے وفاقی وزیر قانون جناب اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خیبر پختونخواہ بار کونسل کے وائس چیئرمین صادق علی مہمند ایڈوکیٹ اور ممبر خیبر پختونخواہ بار کونسل احمد فاروق خٹک ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر قانون اور امیر مقام نے اس موقع پر صدر پشاور بار کو 50لاکھ روپے کا چیک بھی دیا اور مستقبل قریب میں بھی پشاور بار کو تعاون کی یقین دہانی کروائی۔صدر پشاور بار امجد علی خان مروت ایڈوکیٹ نے احمد فاروق خٹک ایڈوکیٹ ممبر خیبر پختونخواہ بار کونسل کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے وفاقی وزیر نے پشاور بار کو 50لاکھ روپے کا گرانٹ دیااور انشاءاللہ 50لاکھ روپے ماہ اگست میں دیں گے۔

Share:

More Posts

Membership Form