پریس ریلیز

آج ملگری وکیلان کا هنگامی اجلاس صوبائی صدر

🚩 آج ملگری وکیلان کا هنگامی اجلاس صوبائی صدر احمد فاروق خٹک کی زیر صدارت منعقد ہوا ، جس میں صوبائ عہدیداران کے علاوہ
پشاور ڈسٹرکٹ کابینہ نے بھی شرکت کی ۔
اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر کی آئین کے خلاف بلائی گئی سیاسی کنونشن پر تفصیلی بحث ھوئ۔ متفقہ طور پرفیصلہ ہوا کہ ہم ملگری و کیلان پشاور ھائ کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس کا احترام کرتے ہیں ۔جنھوں نے گزشتہ ھفتہ پشاور ھائ کورٹ میں منعقد جنرل باڈی اجلاس میں کنونشن کی مخالفت کی تھی مگر صدر پشاور ھائ کورٹ بار اپنے سیاسی ایجنڈے کی خاطر وکلاء برادری میں نفاق پیدا کرنے کی کوشش کر رہےہیں ۔ هم ملگری وکیلان اس آمرانہ سوچ اور وکلاء برادری میں نفاق پیدا کرنے کی مزمت کرتے ہیں۔ اور جنرل باڈی کے فیصلے کے خلاف بلائی گئی کنونشن میں شرکت کو پشاور ھائ کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ایئن کے خلاف سمجھتے ہیں ، جس کی وجہ سے ملگری وکیلان اس کنونشن میں شرکت سے لا تعلقی کا اعلان کرتے ہیں اور کوئ بھی ممبر اس کنونشن میں شرکت نہیں کرے گے ۔
صدر
احمد فاروق خٹک ملگری وکیلان خیبر پختونخواہ🚩

Share:

More Posts

Membership Form