ملگری وکیلان کے صوبائی صدراحمد فاروق خٹک اور اس کی کابینہ نے آج کے پشاورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن پشاور کے صدر کے غیر آئینی و غیر قانونی کنونشن کی ناکامی پر وکلاء برادری کا شکر یہ ادا کیا ہے کہ وکلا برادری نے اپنی عدم دلچسپی کا اظہار کر کے ثابت کیا کہ وکلاءجس طرح وفاقی حکومت کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف برسر پیکار ہیں اسی طرح وکلا ء نے پشاور ہائی کورٹ بار کے صدر کے غیر آئینی اقدامات کی بھی مزمت کرتے ہوئے نام نیہاد کنوینشن میں شرکت نہیں کی وکلا کا شرکت نہ کرنے کا فیصلہ جنرل باڈی اجلاس کے فیصلے کے عین مطابق ہے ۔انہوں نے دیگر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے منتخب صدور وکابینہ اور ضلعی صدور و کابینہ کے اس امر کی تائید کی کہ یہ کنونشن ایئن اور قانون کے لیے نہیں بلکہ سیاسی مقاصد کے لئے بلایا گیا تھا ۔ صدر احمد فاروق خٹک نے مذید کہا کہ منتخب بارایسوسی ایشنز اور پورے وکلاء برادری کےبے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے سیاسی نام نہاد کنونشن میں شرکت نہ کر کے فلاپ اور سیاسی ڈرامہ کو ناکام بنایا ۔۔۔
شیخ فخر ایاز
سیکرٹری اطلاعات
ملگری وکیلان پختونخواہ